: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی اور حصول اراضی کے حوالہ سے جب کبھی ملک کو ضرورت رہی ٹی آر ایس بنیاد طور پر ہمیشہ حکومت کی حمایت کرتی رہی ۔ انہوں نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس نے کانگریس اور بی جے پی سے مساوی فاصلہ
برقرار رکھا ہے اور عوامی موافق بلز کی ٹی آر ایس مخالفت نہیں کرتی ہے ۔ کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی دختر ہیں،نے امید ظاہر کی کہ سابق میں مرکزی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ موافق کارپوریٹ بجٹ سے ہٹ کر موجودہ بجٹ موافق عوام ہوگا اور اس سے ملک کی مالی صحت میں مزید اصلاحات ہوں گے ۔